ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لنگایت طبقہ کو او بی سی میں شامل کرنے کی سفارش کمیشن کو کرنی چاہئے: سدارامیا

لنگایت طبقہ کو او بی سی میں شامل کرنے کی سفارش کمیشن کو کرنی چاہئے: سدارامیا

Sun, 29 Nov 2020 11:33:29    S.O. News Service

بنگلورو،29؍نومبر (ایس او نیوز)ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا نے کہا کہ لنگایت طبقہ کو پسماندہ طبقات کی فہرست میں شامل کرنے پسماندہ طبقات کمیشن کو اپنی رپورٹ میں سفارش کرنی چاہئے۔تب تک اس طبقہ کو او بی سی میں شامل کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنگایت طبقہ کو بیک ورڈ کلاس کی فہرست میں مسقتل طور پر شامل کرنے بیک ورڈ کلاس کمیشن کو جائزہ لے کر رپورٹ دینی چاہئے۔اس طبقہ کو بیک ورڈ کلاس میں شامل کرنے کا اختیار صرف کمیشن کو ہے۔انہو ں نے کہا کہ کمیشن اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد حکومت اس پر غور کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی طبقہ کو بیک ورڈ کلاس کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کرنا غلط نہیں۔آئین کی دفعہ334میں بھی یہ بات کہی گئی ہے۔ لیکن ایڈی یورپا اپنی کرسی بچانے کی خاطر اس لنگایت طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو بالکل درست نہیں۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ ریاست میں بی جے پی حکومت ہٹانے سے اچھا ماحول پیدا ہوگا، تب تک کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوگا۔سرکاری بورڈوں اور کارپوریشنوں کو غیر ضروری فروغ دے کر سرکاری خزانہ پر بوجھ بڑھانے پر سدارامیا نے برہمی ظاہر کی۔

دریں اثناء پارٹی بدلنے والوں کی میٹنگ طلب کئے جانے سے متعلق کئے گئے سوال پرسدارامیا نے کہا کہ اس معاملہ میں وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے۔وہ میٹنگ بلائیں یا نہ بلائیں اس سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں۔سوداکرکے وہاں تک پہنچنے والوں کا انجام کیا ہوگا یہ بی جے پی جانتی ہے اور مجھے بھی پتہ ہے۔ ابھی وزیراعلیٰ کے سیاسی سکریٹری این آر سنتوش نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ سدارامیا نے کہا کہ سنتوش کون ہے ہمیں اچھی طرح پتہ ہے۔ ان کا مسئلہ کیا ہے ہمیں معلوم نہیں۔ وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔ ان پر سیاسی دباؤ ہے یا نہیں ہمیں معلوم ہے۔تفتیش کے بعد یہ ساری باتیں منظرعام پر آئیں گی۔


Share: